اپرچترال کیلئے ذوالفقاراحمد تنولی کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرتعینات کردیاگیا،اعلامیہ جاری
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) ذوالفقاراحمد تنولی (پی ایس پی ) بی پی ایس 18 کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراپرچترال تعینات کردیا گیا. پرونشل پولیس آفیسرخیبرپختونخوا کے دفتر سےجاری ایک اعلامیہ کےمطابق ذوالفقارتنولی پولیس ٹریننگ سکول سوات میں بطورڈائریکٹرتعینات تھے. انھیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ اپرچترال کی تاریخ میںپہلی دفعہ بطورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرتعینات ہوئے ہیں.