
اپرچترال : کوشٹ کو ضلعی ہیڈکوارٹر اور چترال سے ملنے والا روڈ دریا برد، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
اپرچترال : کوشٹ کو ضلعی ہیڈکوارٹر اور چترال سے ملنے والا روڈ دریا برد، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )کوشٹ کو دوسرے علاقوں سے ملانے والا اپروج روڈ دریا کے کٹاؤ کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے کوشٹ سے چترال لوئر اور بونی جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کوشٹ کے عوام کا رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہوچکا ہے کسی بھی ایمرجنسی یا بیماری کی صورت میں کوشٹ سے بونی یا لوئر چترال پہنچنا بہت مشکل ہوگیا ہے کوشٹ کے عوام کا کہنا ہے 2015 کے تباہ کن سیلاب کے بعد پل اور یہ سڑک متاثر ہوا تھا بعد میں سڑک کو عارضی طورپر بحال کیا گیا تھا اس کی مکمل تعمیر کے حوالے سے محکمہ سی این ڈبلیو اور متعلقہ حکام کو بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود محکمہ سی این ڈبلیو اور متعلقہ حکام نے کوئی توجہ نہ دی، جس کی وجہ سے اج سڑک مکمل طور پر دریا برد ہوچکی ہے اور عوام امدورفت کے سلسلے میں اںتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اس لیے انتظامیہ اور سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال سے کو مطالبہ کررہے ہیں کہ کوشٹ آرسی سی پل کے دونوں اطراف اپروچ سڑکوں پر نقشے کے مطابق ہنگامی طور پر کام شروع کیاجائے۔