Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال : کشم موڑکھو میں خوفناک اتشزدگی مدرسہ مظہر انورالعلوم کشم جل کر خاکستر 

شیئر کریں:

اپرچترال : کشم موڑکھو میں خوفناک اتشزدگی، مدرسہ مظہر انورالعلوم کشم جل کر خاکستر

اپر چترال(جمشیداحمد) اپرچترال کے دورآفتادہ اور پسماندہ گاؤں کشم موڑکھو میں واقع مدرسہ میں اچانک اگ لگی، اگ کے شغلے اتنےخطرناک تھے کہ دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں میں پورے مدرسے کو اپنے لپیٹ میں لے لیں ۔جس کی وجہ سے مدرسے کے آٹھ کمرے مکمل جل کر خاکستر ہوگئے خراب موسمی حالات اور سڑکوں کی خرابی کی وجہ سے بدقسمتی سے فائیر بیر گیڈ بھی جائے وقوعہ نہ پہنچ سکی گاوں کے لوگ کافی دور سے اکر اگ بھجانے کی کوشش کی مگر اگ پر قابو نہ پا سکا۔ مدرسہ میں دو سو سے زائد طلبا زیر تعلیم تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، مدرسہ انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، عینی شاہدین کے مطابق قرآن پاک کے نسخے بھی شہید ہوگئے ہیں، تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

 

 

 

chitraltimes madrasa mazharul quran cought fire atashzadgi kushum 2

 

chitraltimes madrasa mazharul quran cought fire atashzadgi kushum 3

chitraltimes madrasa mazharul quran cought fire atashzadgi kushum 4

 

 

 

chitraltimes madrasa mazharul quran cought fire atashzadgi kushum 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
98878