اپرچترال میں واقع کا غ لشٹ میڈوز میں جاری جشن کا غ لشٹ تیسرے روز جاری رہا
اپرچترال میں واقع کا غ لشٹ میڈوز میں جاری جشن کا غ لشٹ تیسرے روز جاری رہا
اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپرچترال میں واقع کا غ لشٹ میڈوز میں جاری جشن کا غ لشٹ تیسرے روز جاری رہا۔ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوراز م اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور قاقلشت کمیٹی بونی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے اس فیسٹول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے زور وشور سے جاری ہیں۔ فیسٹیول میں آج پولو، فٹبال، کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے فائنل میچز کھیلے گئے جبکہ بونی کے پیراگلائیڈنگ کلب کے ٹروپرز بھی اپنے مہارت کا مظاہرہ کیا۔ فیسٹول میں چترال کی روایتی اور لوک کھیلوں میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں نے نہایت دلچسپی کا مظاہرہ کیا جبکہ روایتی موسیقی اور رقص بھی پیش کیا گیا۔جشن کا غ لشٹ کمیٹی کے چیرمین پرویز لال نے میڈیا کو بتایاکہ بارش سے بعض کھیلوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے جس میں پولو میچ شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارش کی وجہ سے فیسٹول کا فائنل اب دو دنوں کے لئے موخر کردیاگیا ہے تاکہ پولو میچ منعقد ہوسکیں جوکہ تماشائیوں کے لئے سب سے ذیادہ دلچسپی کا باعث ہیں۔ مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں ڈی سی اپر چترال محمد عرفان الدین، ڈی پی او محمد عتیق شاہ اور دوسروں نے انعامات تقسیم کئے۔ کا غ لشٹ میں قائم ٹینٹ ویلج میں مختلف علاقوں سے آنے والے تماشائی اورکھلاڑی قیام کررہے ہیں جبکہ کھانے پینے کے علاوہ ہرقسم کی ضروریات کی فراہمی کے لئے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ رات کے وقت ثقافتی شو میں بھی بڑی تعداد میں نوجوان شرکت کررہے ہیں۔