Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ اورڈسٹرکٹ کابینہ کا مشترکہ اجلاس۔ صوبائی سطح پر فوکل پرسن کے لیے اختیار ولی پر بھر پور اعتماد کا اظہار

شیئر کریں:

اپرچترال میں مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ اورڈسٹرکٹ کابینہ کا مشترکہ اجلاس۔ صوبائی سطح پر فوکل پرسن کے لیے اختیار ولی پر بھر پور اعتماد کا اظہار

 

اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال یوتھ ونگ اور ڈسٹرکٹ کابینہ کا مشترکہ اجلاس منگل کے روز ظفر اللہ پرواز ہاوس بونی میں یوتھ کوآرڈینیٹر نوید انجم کی زیر صدارت منعقد ہوا ،خواتین ونگ کےصدر حصول بیگم اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔
میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کی سعادت سے ہوا اجلاس کی نظامت کے فرائض تحصیل کوآرڈینیٹر مستوج اعجاز حسین نے انجام دی میٹنگ کے ایجنڈے میں صوبائی سطح پر کوآرڈینیٹر کے لیےاختیار ولی خان پر اعتماد کا اظہار کرنا سر فہرست تھا۔ میٹنگ میں تمام شراکاء خواتین و حضرات نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا خواتین کی جانب سے آوی سے نسیمہ بی بی اور لاسپور سے گل سیمہ بی بی نے پارٹی کو منظم بنانے اور پارٹی میں خواتین نمائندگی کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنانے کے حوالوں سے اظہار خیال کیا۔ انھوں نے خواتین ونگ کومزید فعال بنانے کے حوالے مثبت تجاویز پیش کئے جسے حاضرین کی جانب سے سراہا گیا۔

 

 

مقررین نے وزیر اعظم یوتھ سکیم سے کارکنوں اور نوجوانوں کو مستفید کرنے کے حوالوں سے تجاویز دی۔ان کا کہنا تھا کہ یوتھ کو بااختیار بنانے اور ان کے احساس محرومی دور کرنے کے لیے وزیر اعظم یوتھ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر کاروباری قرضہ فراہم کیا جائے۔ تاکہ نوجوان مایوسی کا شکار ہوئے بے غیر باعزت زندگی گزار سکے۔اجلاس میں پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع کے اندر وفاقی محکموں سے رابطے کے لیےپارٹی کی طرف سے فوکل پرسن مقرر کیا جائے تاکہ وفاق کی طرف سے جاری منصبوں اور دوسرے امور کی نگرانی احسن طریقے سے ہو سکے،
اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ہر ضلع میں یوتھ کے لیے دفتر کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ پارٹی کے امور چلانے میں آسانی ہو۔خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان کو با اختیار بنانے کے لیے پارٹی کے مختلف شعبوں میں ان کو خصوصی نمائندگی دی جائے۔کیونکہ خواتین کی فعالیت پارٹی کی بہتر مفاد میں ہے۔

WhatsApp Image 2024 11 12 at 9.03.04 PM

 

اجلاس میں تحریک مستوج بروغل روڈ،تحریک بونی بوزوند روڈ اور تحریک بجلی ریشن کی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا۔ مقررین میں جنرل سیکرٹری پرنس سلطان الملک، سینئر وائس پریذیڈنٹ پرویز لال ، سابق یو سی ناظم سلامت خان، تحصیل جنرل سیکرٹری افسر علیم ،تحصیل صدر تورکھواحمد اللہ ،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ کاشف احمد،رفیق الدین،صدیق احمد،علی اکبر،مغل ولی شاہ،میرنظام الدین،تحصیل جنرل سیکرٹری موڑکھو محمد ایوب،ذاہد علی و دیگر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمائیندہ گاں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پارٹی کو فعال اور منظم بنانے کے لئے اپنے اپنے تجاویز پیش کئے۔

 

 

مہمانِ خصوصی سابق خاتون کونسلر حصول بیگم نے پارٹی کابینہ کو از سر نو تشکیل دینے کے حوالے سے تجویز دی انھوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ خواتین ونگ کی ایک وفد کو مریم نواز سے ملاقات کرنے کے لئے موقع فراہم کیا جائے تاکہ اس علاقہ میں خواتین کے لئے درپیش مسائل کے حوالے سے مریم نواز کو آگاہ کیا جا سکے ۔ یوتھ کوآرڈینیٹر نعیم انجم نے صدارتی خطبے میں پارٹی کو مختلف قسم کے درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے تفصیلی تجاویز پیش کئے۔

 

 

انھوں نے ان تمام تر مسائل کو مرکزی قیادت کے سامنے پیش کر کے ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے باہمی اتفاق و اتحاد سے پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک منظم اور مضبوط پارٹی بنانے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔اخر میں متفقہ قرارداد کے ذریعے اختیار ولی خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے بہتر مفاد میں صوبائی سطح پر وزیر اعظم یوتھ اسکیم کے لیے خیبرپختونخوا سے کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اختیار ولی خان میں نوجوانوں کو متحد کرنے اور ان کے امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔اگر پارٹی کو مستحکم دیکھنا ہے تو اس کے لیے اختیار ولی خان کو کوآرڈینیٹر مقرر کرنا ہی پارٹی کے بہتر مفاد میں ہے۔

 

 

اجلاس میں یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ کابینہ اور تحصیل کابینہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیکر مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کیا جاکر اس علاقہ میں مرکز کے مختلف منصوبوں اور اداروں کی باضابطہ نگرانی کے حوالے سے اختیار دیا جائے ۔

 

 

 

chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 2 chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 4 chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 5 chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 6 chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 8

chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 7

 

 

 

 

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95478