Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں شجر کاری مہم کاآغاز، ڈی ایچ او ڈاکٹر فرمان ولی نے ہسپتال کے احاطے میں پودا لگاکر مہم کا افتتاح کیا

شیئر کریں:

اپرچترال میں شجر کاری مہم کاآغاز، ڈی ایچ او ڈاکٹر فرمان ولی نے ہسپتال کے احاطے میں پودا لگاکر مہم کا افتتاح کیا

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹر فرمان ولی کے زیر نگرانی صوبائی حکومت کے “گڈ گورننس عوامی ایجنڈا پروگرام “کے تحت ڈی ایچ او آفس بونی اپر چترال میں شجر کاری مہم عمل میں لائی گئی ، ڈی ایچ او نے ہسپتال کے احاطے میں پودا لگاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، شجر کاری مہم میں ای پی آئی کوآرڈینیٹر اپر چترال ڈاکٹر ولی خان ڈپٹی ایم ایس ہیڈکواٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر احسان الحق ریجنل آفیسر محکمہ جنگلات اپر چترال بشیر احمد محکمہ جنگلات کے فاروق احمد سپریڈنٹ وانچارچ ڈی ایچ او آفس بدرالاسلام سپریڈنٹ منور حسین سپر نٹنڈنٹ محبت خان، یاسراللہ نویدمصطفی، اسامہ ریحان سمیت ڈی ایچ او آفس کے جملہ عاملہ شریک ہوئے،۔

 

اس موقع پر ڈی ایچ او نے کہاکہ موسمی تبدیلیوں اور دن رات بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہم سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کر تے ہوئے شجرکاری کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئیے تاکہ ہم صاف ستھری  ماحول  میں سانس لے سکیں ـ انھوں نے اپرچترال کے تمام ہسپتالوں میں پودا لگاکرشجرکاری مہم کوکامیاب بنانے اور اس سلسلے میں ہرکسی کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

 

 

chitraltimes dho upper chitral plantation campaign 4

chitraltimes dho upper chitral plantation campaign 1

chitraltimes dho upper chitral plantation campaign 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100027