Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں دیہی و شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی وسیورج نظام کی بہتری کے لئے خصوصی مہم کاآغاز، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا،

Posted on
شیئر کریں:

اپرچترال میں دیہی و شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی وسیورج نظام کی بہتری کے لئے خصوصی مہم کاآغاز، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈا “صاف و شفاف خیبر پختونخوا” کے تحت اپر چترال میں دیہی/شہری علاقوں کی صفائی ستھرائی و سیوریج نظام کی بہتری کے لئے خصوصی مہم کا افتتاح آج ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں خصوصی صفائی مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر معظم خان بنگش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، تحصیل میونسپل انتظامیہ مستوج کے نمائندے اور سینیٹری سٹاف، منتخب عوامی نمائندے، تجار یونین کا کابینہ اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

 

اس خصوصی صفائی مہم کا مقصد دیہی/شہری علاقوں کی صفائی ستھرائی و سیوریج نظام کی بہتری کے لئے ایک بہترین اقدام اٹھانا ہے۔اس موقع ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہا کہ اس مہم کے دوران ضلع اپر چترال کی تمام گلیوں ، محلوں، روڈز سائیڈ ڈرینز کی صفائی ستھرائی کی جائے گی تاکہ نکاسی اب کی بحالی سمیت کاروباری مقامات ،گلیوں اور روڈ سائیڈ ڈرینز کے مسائل حل ہوسکیں۔

 

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے عوام سے درخواست کی کہ سپیشل صفائی مہم کے دوران بلدیاتی نمائندوں/سینیٹری ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ کچرے دان میں دال دیں۔ کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی ہم اپنے علاقے کو صاف اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

 

chitraltimes DC upper chitral inagurated cleanliness campaign 1

chitraltimes DC upper chitral inagurated cleanliness campaign 2

chitraltimes DC upper chitral inagurated cleanliness campaign 3

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99005