
اپرچترال: مستوج ۔ یارخون ویلی روڈ ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ، جوحالیہ بارش اور برفباری کے بعد بند تھی
اپرچترال: مستوج ۔ یارخون ویلی روڈ ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ، جوحالیہ بارش اور برفباری کے بعد بند تھی
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج یارخون ویلی روڈ پر کلیر نس کا کام جاری ہے، سی اینڈ ڈبلیو ٹھیکہ دار سبحان الدین کے زیرانتظام برف اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ، سبحان نے ٹیلی فون پر چترال ٹائمز کو بتایاکہ مستوج سے یارخون تک روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، جبکہ مذید کام جاری ہے، یادرہے کہ گزشتہ بارش اور برفباری کے بعد مذکورہ سڑک گزشتہ تقریبا ایک ہفتے سے بند تھی، جس کےباعث عام مسافروں کےساتھ عید پر گھروں کو جانے والے مسافر انتہائی مشکلات کا شکار تھے۔ روڈ کھلتے ہی گاڑیوں کی ایک لمبی قطار یارخون کی طرف رواں دواں ہیں۔
دریں اثنا لوئرچترال میں مڈکلشٹ لنک روڈ کے مختلف مقامات پہ سنو کلئیرنس اور سلائڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں مشینری مصروف عمل ہیں۔روڈ ٹریفک کیلۓ بحال ہے۔مذید بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔اسی طرح گرم چشمہ روڈ پر بھی صفائی کا کام جاری ہے۔