Chitral Times

May 12, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال : مستوج کے نواحی گاوں پرکوسپ میں ڈپٹی کمشنر کے زیرصدارت پہلی مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد، عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے، ڈی سی کی طرف سے حل کی یقین دہانی 

Posted on
شیئر کریں:

اپرچترال : مستوج کے نواحی گاوں پرکوسپ میں ڈپٹی کمشنر کے زیرصدارت پہلی مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد، عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے، ڈی سی کی طرف سے حل کی یقین دہانی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)  ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل نے وزیر اعلیٰ کے عوامی ایجنڈے کے تحت مستوج ٹاؤن کے نواحی گاؤں پرکوسپ میں اپرچترال ضلعے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری منعقد کرکے عوام مسائل سے آگاہی حاصل کی اور کئی ایک مسائل کے حل کے لئے موقع پرہی احکامات جاری کئے جبکہ بعض پر مزید غورکرنے اور اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کا وعدہ کیا۔

کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان و نمائندے، علاقے کے منتخب نمائندے، علاقے کے عمائدین اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کیں۔اس موقع پر جن مسائل کی نشاندہی کی گئی، ان میں غورو پرکوسپ روڈ کی فوری بحالی اور ان کو سی،اینڈ،ڈبلیو کے تحویل میں دینے، پرکوسپ پل کی بحالی اور مرمت کے لئے اقدامات کرنے، مستوج میں نادرا آفس کا قیام، پرکوسپ اور چوئنج میں واٹر سپلائی سکیمز کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے، گورنمنٹ مڈل سکول پرکوسپ میں سائنس ٹیچر کی تعیناتی، گودام میں اناج کی وافر تعداد میں فراہمی، ریشن پاور ہاؤس اور غورو پرکوسپ بجلی گھر سے آنے والے بجلی کے لئے کھمبوں اور ٹرانسمیشن لائین کی تنصیب اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے زریعے متاثرہ نہروں کی بحالی اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔

 

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات اور مسائل مناسب اور معقول ہیں اور ان کے لئے فوری اقدامات اٹھانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ذکر شدہ تمام مسائل کے حل کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے مسائل کو سنجیدہ لیں اور ان کے فوری حل کی طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا کوئی نتیجہ اخذ ہوسکے۔

 

chitraltimes khulle kachere parkusap mastuj 3

chitraltimes khulle kachere parkusap mastuj 4

 

chitraltimes khulle kachere parkusap mastuj 1chitral upper

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101345