اپرچترال : ریشن میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا بھوک ہڑتالی کیمپ میں تبدیل،
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ریشن میں چھ ہفتے سے جاری احتجاجی دھرنا کیمپ آج بھوک ہڑتالی کیمپ میں تبدیل ہوگیا۔
یاد رہے ریشن کہ عوام ریشن پاؤر ہاؤس جو کہ پیڈو کی ملکیت ہے اسکو پیسکو کے حوالے کرکے عوام کو مہنگے بلوں کے ذریعے تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس کے خلاف ریشن کے عوام گزشتہ دو سال سے سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلے میں چھ ہفتے پہلے یعنی 18اکتوبر کو ایک بھرپور احتجاجی جلسے کے بعد ریشن کے عوام اس اقدام کے خلاف رمداس چوک ریشن میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔
ریشن کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ریشن پاؤر ہاؤس کو پیسکو سے نکال کر واپس پیڈو کے حوالہ کیا جائے ۔ بصورت دیگر ہم اس کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور حکومت کو 20 دسمبر تک کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 20 دسمبر تک اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے ۔
