Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال : ریشن میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری، ۲۲نومبر تک احتجاجی دھرنا کیمپ جاری رکھنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

اپرچترال : ریشن میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری، ۲۲نومبر تک احتجاجی دھرنا کیمپ جاری رکھنے کا فیصلہ

 

اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنا کیمپ جو گزشتہ 22 دنوں سے جاری ہے۔ پاؤر کمیٹی ریشن نے اس سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ کو نو نومبر تک وقت دیا تھا ۔ جو کہ کل یعنی نو تاریخ کو ختم ہو رہی ہے ۔

اس سلسلے میں پاؤر کمیٹی کا آج ایک اہم اجلاس دھرنا کیمپ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پاؤر کمیٹی کے ممبران کے علاوہ عمائدین ریشن کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کے شرکا نے کہا کہ تحریک کے حوالے سے انتظامیہ اور ہمارے سیاسی نمائندگان نے جو مثبت کام کیے ہیں۔ وہ اطمینان بخش ہیں۔ اور اس پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ لہذا کل کے ہونے والے احتجاج کو موخر کرکے مزید 15 دن کا وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور اس امید کا بھی اظہار کیا گیا ۔کے ان 14 دنوں میں ہمارے سیاسی نمائندے ہمارے مطالبات کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کردار ادا کریں گے ۔ اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا۔ کہ 22 نومبر تک احتجاجی دھرنا کیمپ جاری رہے گا۔ اور ان کو مزید فغال کیاجائے گا۔

اور اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔کہ ریشن کے عوام پرامن طور پر اب تک اپنے حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اگر 22 نومبر تک ہمارے مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج نکلیں گے۔ اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت انتظامیہ اور سیاسی نمائندگان پر عائد ہوگی۔۔۔

 

 

 

chitraltimes reshun protest against electricity bills 4 chitraltimes reshun protest against electricity bills 3 chitraltimes reshun protest against electricity bills 2

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95283