
اپرچترال ؛ سورلاسپور ویلی میں آئبیکس کا پہلا کامیاب ٹرافی شکار، سینگوں کا سائز 42 انچ ، ٹرافی ہنٹنگ مقامی شکاری نے کیا
اپرچترال ؛ سورلاسپور ویلی میں آئبیکس کا پہلا کامیاب ٹرافی شکار، سینگوں کا سائز 42 انچ ، ٹرافی ہنٹنگ مقامی شکاری نے کیا
مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے لاسپور ویلی کے بشقارگول نالے میں بشقارگول باٸیو سفیر کے اشتراک سے آئی بیکس (Ibex)کا ایک کامیاب شکار کیا گیا، جن کی سینگوں کا سائز 42 انچ تھی جو کہ بشقارگول اور آپر چترال کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹرافی شکار ہے۔ شکاری زیشان ناصر خان کا تعلق زرگراندہ لوئر چترال سے ہے۔ انہوں نے یہ شکار ایک لاکھ اسی ہزار پاکستانی روپے کے عوض کیا۔ یہ بشقارگول میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹرافی ہنٹنگ ہے۔
زیشان ناصر نے 460 فٹ کے فاصلے پر فائر کرکے نشانے کو کامیاب بنایا ، ٹرافی شکار کے اس آئی بیکس کی عمر ساڑھے دس سال تھی
شکار کے بعد جب ٹیم بالیم پہنچی تو وی سی سی بالیم، وی سی سی گاریک، کے نمائندوں اور ممبران نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ یہ شکار وی سی سی سور لاسپور ,وی سی سی بالیم ,وی سی سی گاریک ,وی سی سی بروک کی سرپرستی میں ہوٸی اس قسم کی سرگرمی علاقے کی کامیابی اور ترقی کے لیے ایک منفرد کام سمجھا جاتا ہے، اور اس سے مقامی کمیونٹی کو اقتصادی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔