Chitral Times

Jan 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال ؛ رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اسماعیلی کونسل بانگ مستوج کے والنٹیئرز کی جانب سے وادی یارخون ژوپو سے سڑکوں کی صفائی اور مرمت کا کام شروع کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

اپرچترال ؛ رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اسماعیلی کونسل بانگ مستوج کے والنٹیئرز کی جانب سے وادی یارخون ژوپو سے سڑکوں کی صفائی اور مرمت کا کام شروع کردیا گیا

 

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اسماعیلی کونسل بانگ مستوج کے والنٹیئرز کی جانب سے وادی یارخون ژوپو سے سڑکوں کی صفائی اور مرمت کا کام رضارانہ طور شروع کردیا گیا، اسماعیلی کونسل بانگ یارخون کی صدر عبد الناصر نے مرمتی کام افتتاح کردیا ۔ والنٹیئرز نے ژوپو کے مقام سے سڑکوں کی صفائی اور مرمت کے کام شروع کر دیئے۔

 

اسماعیلی کونسل بانگ یارخون کی صدر عبد الناصر نے اس موقع پر خطاب کرتے کہا کہ اسماعیلی کونسل بانگ کی حدود میں مسافروں کو تکلیف سے بچانے کے لئے سڑکوں کی مرمت اور صفائی کا کام کریں گے۔ جہاں مختلف مقامات پر کھڈوں کی بھرائی کے ساتھ سڑک کو ٹریفک کے لئے ہموار کیا جائیگا،
واضح رہے کہ ہر سال شیعہ امامی اسما عیلی کمیونٹی اپنی روحانی پیشوا کے ساتھ عقیدت اور پاکستان سے محبت کی بنیاد پر سڑکوں کی بحالی اور صفائی کی صورت میں کرتے آرہے ہیں۔ اور موجودہ رضاکارانہ کام بھی اسی کی کڑی ہے۔

 

اس موقع پر رضاکاروں کا کہنا تھا ۔ کہ صرف ایک دن پاکستان کے نام کرنے سے حکومت کا کروڑوں روپے سے زیادہ خرچے کا کام ممکن ہو جاتا ہے۔
والنٹیئرز نے اپنے پیغام میں کہا کہ رضاکارانہ خدمات سے نہ صرف دینی دنیاوی اور روحانی خوشی حاصل ہوتی ہے بلکہ مسافروں کو ان پسماندہ علاقوں میں ارام دہ سفر کا موقع میسر ہوتا ہے

 

 

chitraltimes ismaili volunteer social work road repairing Bang yarkhoon 3 chitraltimes ismaili volunteer social work road repairing Bang yarkhoon 1

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96289