
اپرچترال؛ یوم پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا، بونی میں تقریب اور مستوج میں واک کااہتمام
اپرچترال؛ یوم پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا، بونی میں تقریب اور مستوج میں واک کااہتمام
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی 23 مارچ 2025 کی یوم پاکستان جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا، اس سلسلے میں ایک مختصر تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں معظم خان بنگش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں محکمہ پولیس کے افسران، ایجوکیشن کے افسران، سکول ہذا کے پرنسپل و اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیں۔
تقریب میں قرارداد پاکستان اور اس کے پیچھے کار فرما شخصیات کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کئے گئے۔ پروگرام میں شراکاء کی جانب سے تلاوت کلام پاک ، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم، ملی نغمے اور 23 مارچ کے حوالے سے تقاریر پیش کئے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور قیام پاکستان کا مقصد مسلمانوں کے لئے ایک آذاد اور خود مختار ریاست کا قیام عمل میں لانا تھا۔ انہون نے کہا کہ وہ دن دور نہیں پاکستان اسلام کا مظبوط قلعہ بن کر سامنے آئے گا اور اس طرح پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے بھی گزارش کی کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔آج کا یہ پُرمسرت مختصر تقریب پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے مسنون دعاؤں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔
دریں اثنا ضلعی انتظامیہ اپر چترال اورچترال سکاوٹس کے 144 ونگ مستوج کی جانب سے مستوج میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج عالمزیب ودیگر نے واک میں حصہ لئے۔