Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  اپرچترال؛ پختوری اویر میں خوفناک اتشزدگی، رہائشی مکانات جل کرخاکستر، ایک  ننھی بچی جان بحق، علاقے میں سوگ کا سماں، ہر ایک آنکھ اشکبار، مکین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

شیئر کریں:

  اپرچترال؛ پختوری اویر میں خوفناک اتشزدگی، رہائشی مکانات جل کرخاکستر، ایک  ننھی بچی جان بحق، علاقے میں سوگ کا سماں، ہر ایک آنکھ اشکبار، مکین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

 

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) اپر چترال کے پسماندہ اور دورآفتادہ گاوں پختوری اویر میں آتشزدگی کا ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں رہائشی مکانات اور سامان سمیت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہونے کے ساتھ ایک بچی بھی آگ میں جھلس کر جان بحق ہوگئی ہے، گزشتہ دن پختوری اویر میں قاری اسد اللہ ولد امیر حسین (مرحوم ) کے گھر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو اپنے لپیٹ میں لےلیا ، آتشزدگی اتنی خوفناک تھی کہ آگ کے شعلے دور دور تک دیکھائی دے رہے تھے، اگ کے شعلوں کو دیکھ کر دور دور سے لوگ جمع ہوگئے اور آگ کو بجھانے کی کوشش کی، مگر آگ کے شعلے بے قابو ہوچکے تھے، گھر میں آتشزدگی ایک طرف گھرکے مکینوں اور گاوں والوں کے لئے یہ المناک واقعہ مذید درد ناک صورت اختیا رکرگیا جب ڈیڈھ سال کی ننھی بچی کی کمرے کے اندر موجود گی کی خبرملی، مگر آگ کے شعلے اتنے بلند اور خوفناک تھے کہ جنکی کی تپش کے باعث کوئی اندر جانے کی ہمت نہ کرسکے، اور تمام رضاکار بے بسی کی تصویر بن کر اہ وفعان کررہے تھے جبکہ والدین کے لئے یہ واقعہ قیامت سے کم نہ تھی ۔

رضاکاروں نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح بچی تک پہنچ سکے،مگر بہت دیر ہوچکی تھی، علاقے کے عوام نے کوشش بیسار کے بعد آگ پر قابوپانے میں کامیاب ہوسکے، تاہم جب آگ بجھاکر بچی تک پہنچے تو وہ آبدی نیند سوگئی تھی، بعدازاں  سینکڑوں اشکبارآنکھوں کے سامنے بچی کو سپردخاک کردیا گیا، اس موقع پر پورے گاوں میں سوگ کا سماں اور ہر ایک آنکھ اشکبارہے،

 

عینی شاہدین کے مطابق یہ سانحہ قاری اسد اور اس کے خاندان کے لئے کسی قیامت سے کم نہ تھی، مال و متاع ، نقدی اور مکمل گھر، سازوسامان، مویشی تمام جمع پونجی سمیت جل کر خاکستر ہوگئے ہیں، جس کے باعث مکین منفی درجہ حرارت میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، علاقےکے عمائدین تمام مخیر حضرات ، غیرسرکاری اداروں اور انتظامیہ سے متاثرین کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی ہے،

 

 

chitraltimes house cought fire pakhturi ovir 2 chitraltimes house cought fire pakhturi ovir 3 chitraltimes house cought fire pakhturi ovir 4

chitraltimes house cought fire pakhturi ovir 1

 

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96024