Chitral Times

May 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال؛ عوام ریشن سراپا احتجاج، اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی پشتے کی تعمیر شروع کردی،علاقے کے خواتین کا حکومت کو تین دن کا ڈیڈلائن، مستوج روڈ بند کرنے کی دھمکی 

شیئر کریں:

اپرچترال؛ عوام ریشن سراپا احتجاج، اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی پشتے کی تعمیر شروع کردی،علاقے کے خواتین کا حکومت کو تین دن کا ڈیڈلائن، مستوج روڈ بند کرنے کی دھمکی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے مختلف قدرتی آفات سے متاثرہ گاوں ریشن کے عوام نے احتجاجاََ اپنی مدد آپ کے تحت دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لئے حفاظتی پشتے کی تعمیر شروع کردی، جبکہ حکمرانوں اور منتخب نمائندگان کی وعدے وعید سب جھوٹ ثابت ہوئے۔ متاثرین ریشن کی شنوائی نہ ہونے پر خواتین اور بچے بھی مردوں کے ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت کام میں شامل ہیں ۔ اس موقع پر علاقےکے خواتین نے انتظامیہ ، منتخب نمائندگان اورحکومت کو تین دن کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کےلئے قدم اُٹھایا جائے ورنہ چترال مستوج روڈ مکمل طور پر بلاک کیا جائیگا۔

 

یادرہے کہ ریشن کا علاقہ گزشتہ چند برسوں سے قدرتی آفات کی زد میں ہے، قدرتی آفات اپنی جگہ مگر منتخب نمائندگان، حکومتی زمہ داروں اور ضلعی انتظامیہ کی ناہلی کے سبب مکین مذید مصائب کا شکا رہیں۔

 

ریشن کا علاقہ صوبے کی تیسری بڑی شخصیت ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخو ا کا حلقہ انتخاب بھی ہے جہاں ریشن کے عوام بار بار منتخب نمائندگان کے نوٹس لانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے ریشن کے عوام کے ساتھ وعدہ کرنے کے باوجود بھی تاحال کام شروع نہ ہوسکا، جبکہ دوسری طرف دریائے چترال میں پانی کی بہاو میں روزبہ روز اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہورہاہے، یہاں پر انتظامیہ بھی نااہلی کا ثبوت دے رہی ہے، اگر اس وقت حفاظتی پشتے تعمیر نہ ہوئے تو آنے والی گرمیوں میں ریشن کے زمینات کے ساتھ چترال مستوج روڈ بھی مکمل طور پر دریا برد ہونے کا قوی امکان ہے۔ ان تمام حالات کے پیش نظر آج ریشن کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی پشتے کی تعمیر شروع کردی ہےجس میں علاقے کے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جوکہ حکومت کے ساتھ منتخب نمائندگان اور انتظامیہ کےلئے لمحہ فکریہ اور شرم کا مقام ہے۔

 

 

دریں اثنا ریشن سے متعلق خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے اے ڈی سی فنانس نے علاقہ کا دورہ کیا ہے۔ اور متاثرین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں یہ فیصلہ طے پایا مقامی کہ لوگوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس کام میں پیشرفت کا جائزہ لے گی۔
اور کل متعلقہ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے انجینئرز کی ٹیم اس علاقے کا دورہ کرے گی اور اپنی رپورٹ ضلعی انتظامیہ اور علاقہ ہذا کی مرتب کردہ کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔ یہ کمیٹی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ مذکورہ مقام پر حفاظتی بند تعمیر کی جائے یا پھر دریا کا رخ موڑا جائے۔

 

 

chitraltimes reshun protection wall work started on self help basis

chitraltimes reshun affectes started construction work on protection wall

chitraltimes adc upper chitral visit reshun 3 chitraltimes adc upper chitral visit reshun 2 chitraltimes adc upper chitral visit reshun 1

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101502