Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اُمہ ویلفیئرٹرسٹ کے زیراہتمام فری آئی کیمپ میں 170مریضوں کا اپریشن اور1580کا معائنہ کیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں امہ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی میڈیکل کیمپ میں لویر چترال سے آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہزاروں مریض مستفید ہوئے کیونکہ ہسپتال کا ڈسٹرکٹ آئی اسپیشلسٹ کی اسامی گزشتہ تین سالوں سے خالی ہونے کی وجہ سے آنکھوں کے عارضے میں مبتلا افراد کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہی تھی کیونکہ ہر مریض کو معائنے کے لئے پشاور اور دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا۔ ٹرسٹ کے فیلڈ افیسر افتخا ر خان نے میڈیا کو بتایاکہ چار دنوں کے دوران 1580افراد کا اوپی ڈی میں معائنہ کی گیا جبکہ 170مریضوں کا اپریشن کیا گیا جبکہ تمام مریضوں کوادویات، عینک اور لینسز مفت میں فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اپر چترال میں مریضوں کے لئے 27اور 28اکتوبر کو سول ہسپتال بونی میں کیمپ قائم کیا جارہا ہے جس میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے جس میں سرجری بھی شامل ہے۔ افتخارخان نے کہاکہ میڈیکل کیمپ کے لئے ٹرسٹ نے حیات میڈیکل کمپلیکس کے آئی اسپیشلسٹوں کی ٹیم کا انتخاب کیا ہے جوکہ اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پسماندہ علاقے میں مریضو ں کی ان کی اطمینان کے مطابق علاج کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وریجون کے آرایچ سی میں بھی علاقے کے لوگوں کی خصوصی درخواست پر ایک روزہ کیمپ قائم مذکورہ ہسپتال میں سرجری کی سہولیات کی دستیابی کی صورت میں قائم کی جائے گی۔
free eye camp chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
15000