Chitral Times

Apr 25, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

او جی ڈی سی ایل نے سی ایس آر پروگرام کے تحت 230انٹرن شپ کا اعلان کر دیا

Posted on
شیئر کریں:

او جی ڈی سی ایل نے سی ایس آر پروگرام کے تحت  230انٹرن شپ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپہورٹ )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور فاٹا کے طالب علموں کے لئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پروگرام کے تحت230انٹرن شپ کا اعلان کر دیا۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں کے 46،46طالب علموں کے لئے پٹرولیم، کیمیکل، الیکٹریکل و الیکٹرانکس، میکنیکل، ومیکا ٹرونکس اور سول میں گریجویشن کے لئے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر، سابق فاٹا اور گلگت بلتستان کے طالب علموں کے لئے انوائرمنٹل سائنسز، کمپیوٹر، سافٹ ویئر، ٹیلی کام، جیالوجیکل انجینئرنگ، جیالوجی اور جیوفزکس میں ماسٹرز، بیچلرز۔ ایم بی اے، بی بی اے آنرز۔ ایچ آر، مارکیٹنگ، سی ایم اے، اے سی سی اے، ایم کام، ایم بی اے اور بی بی اے کے طالب علموں کے لئے 46نشستیں مختص کی گئی ہیں جن میں اے جے کے 16، سابق فاٹا اور گلگت بلتستان کے لئے 15،15نشستیں مختص کی گئی ہیں۔طالب علم کے لئے عمر کی حد 30سال مقرر کی گئی ہے جبکہ اسے 40ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے جائے گا۔

 

سٹیٹ بینک پاکستان کا اپنے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کے لئے اس سکالر شپ کا اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سٹیٹ بینک پاکستان نے اپنے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کے لئے اس سکالر شپ کا اعلان کر دیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق میرٹ سکالرشپ سکیم 2022-2023کے تحت سٹیٹ بینک کے ریٹائرڈ متوفی اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کے لئے انٹر میڈیٹ، گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح پر سکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کو 7330، گریجویشن کے لئے 9330اور پوسٹ گریجویشن کے لئے 13328روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ اس سکالر شپ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کے لئے آخری تاریخ 20 فروری ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
70706