اوپن یونیورسٹی کے خزان سمسٹر کے داخلے یکم اگست سے شروع ہونگے ..ڈائریکٹر
چترال( چترال ٹائمز رپورٹ ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے خزاں 2018سمسٹر یکم اگست2018سے سارے پاکستان اور ضلع چترال میں شروع ہونگے۔ یہ بات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈپٹی ریجنل ڈائیرکٹر رفیع اللہ خان کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میںکہا گیا ہے.۔داخلے میٹرک سے پی ایچ ڈی لیول تک ہونگے۔ضلع چترال کے تمام طلباء وطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ لینے کے خواہشمندطلباء وطالبات بروقت اپنے داخلے کو یقینی بنائیں۔اس سمسٹرمیں پروفیشنل کورسز(اے ڈی ای، بی ایڈ نیواور ایم ایڈ )کے داخلے بھی ہونگے۔ داخلہ فارمز ریجنل آفس کے علاوہ دروش، بونی،گرم چشمہ ، مستوج، بریپ ، تورکہو، شاہگرام، او ر موڑ کہو کے سیل پوائینٹ میں بھی دستیاب ہونگے۔ اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے بھی ڈاؤں لوڈ کی جاسکتی ہے۔ مذید معلومات کے لئے ہماری ویب سائٹ www.aiou.edu.pk اور دفتری نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔