Chitral Times

Jul 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اوپن یونیورسٹی کا کانوکیشن 31 جنوری کو جناح کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوگا، سمسٹر خزاں 2004تا سمسٹر بہار 2022ء کے تمام ڈگری پروگرامز کے70فیصد نمبرز حاصل کرنے والے گریجویٹس رجسٹریشن کرنے کے اہل ہونگے

Posted on
شیئر کریں:

اوپن یونیورسٹی کا کانوکیشن 31 جنوری کو جناح کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوگا، سمسٹر خزاں 2004تا سمسٹر بہار 2022ء کے تمام ڈگری پروگرامز کے70فیصد نمبرز حاصل کرنے والے گریجویٹس رجسٹریشن کرنے کے اہل ہونگے

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کانوکیشن31جنوری 2024کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹرمیں منعقدہوگا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے پیر کے روز جاری پریس ریلیز کے مطابق اس تقریب میں وفاقی وزراء ، سیکرٹریز، وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیداران، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز، یونیورسٹی کے چاروں ڈین، پروفیسرز، پرنسپل افسران و فیکلٹی ممبران، طلباء و طالبات کے علاوہ ملک کے نامور صحافی اور سماجی شخصیات شریک ہوں گے۔کانوکیشن میں طلبہ کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئیوائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے انہیں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔کانوکیشن میں شرکت کے لئے طلبہ 5 جنوری تک رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ سمسٹر خزاں 2004تا سمسٹر بہار 2022ء کے تمام ڈگری پروگرامز کے70فیصد نمبرز حاصل کرنے والے گریجویٹس رجسٹریشن کرنے کے اہل ہیں۔ رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkکا وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونیورسٹی نے تمام صوبائی دارالحکومتوں (کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور)کے علاوہ مظفر آباد میں بھی وہاں کے مقامی طلبہ کے لئے جلسہ تقسیم اسناد کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔اسلام آباد، گلگت بلتستان اور راولپنڈی ڈویڑن(اٹک، چکلالہ، جہلم اور راولپنڈی)کے طلبہ اسلام آباد کے جناح کنوینشن سینٹر میں 31جنوری کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔کراچی چیپٹر کا کانووکیشن 3مارچ، 2024ء کو ہوگا، لاہورمیں 28مارچ، کوئٹہ میں 19مئی جبکہ پشاور اور مظفرآباد چیپٹر کے کانووکیشنز باالترتیب 9جون اور 30جون، 2024کو منعقد ہوں گے۔واضح رہے کہ پی ایچ ڈی پروگرامز کے فارغ التحصیل تمام طلبہ اسلام آباد چیٹر کے کانووکیشن کے لئے رجسٹریشن کریں گے جبکہ ایم فل پروگرامز کے طلبہ کو گولڈ میڈلز اور ڈگریاں اْن کے صوبائی دارالحکومتوں میں منعقدہ کانووکیشنز میں دی جائیں گی۔طلبہ کانووکیشن کے بارے میں مزید تفصیلات [email protected]یا فون نمبر 9571717-051پر حاصل کرسکتے ہیں۔

 

اسلام آباد سے گرفتار تمام 290 بلوچ مظاہرین رہا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)انتظامیہ نے اسلام آباد سے گرفتار تمام 290 بلوچ مظاہرین کو رہا کردیا۔ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مذاکرات اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں احتجاج کرنے والے تمام افراد رہا، پولیس تحویل اور جیل سے مجموعی طور پر 290 مظاہرین کو رہا کردیا گیا ہے.ترجمان وزارت داخلہ نے زور دیا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جاتا ہے، ریڈ زون میں آئینی ادارے اور ڈپلومیٹک انکلیو ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی مدد سنٹر قائم کیا گیا تھا جس نے اپنا کام مکمل کر لیا ھے،

 

آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا گیاسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو نگراں وزیرِ اعظم کے سیکریٹری خرم آغا نے مراسلہ ارسال کیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی جگہ تعیناتی کے لیے پینل آف آفیسرز تجویز کرے۔نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز صدرِ مملکت عارف علوی کو ارسال کر دی۔کابینہ ڈویڑن نے سمری میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83454