اوسیک دروش کے سیلاب متاثریں میں امدادی چیک تقسیم
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر چترال خورشیدعالم محسود نے تحصیل دروش کے گاؤں اوسیک میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے نتیجے میں تباہ شدہ مکانات کے مالکان اور دیگر متاثرہ افراد میں صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم کیے ۔ واضح رہے کہ یہ مدادی چیک 21 متاثر خاندانوں کو دیے گئے جن کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے تھے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے مکمل طور پر تباہ شدہ گھروں کیلئے ایک لاکھ روپے اور جذوی نقصان شدہ مکانات کیلئے پچاس پچاس ہزار کے چیک تقسیم ہوئے۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین، اے سی چترال ساجد نواز، اے اے سی دروش فیاض قریشی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران ،اہلکاروں اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی جانب سے انسانوں پر ایک آزمائش ہے مگر اس آزمائش کی گھڑی میں ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امدادی چیک صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کااظہار ہے۔اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدا لناصر نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا.