Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اورسیز چترالیز چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کے متوقع اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔۔حاجی محمد ظفر دوبئی

Posted on
شیئر کریں:

دوبئی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دوبئی میں مقیم معروف سماجی شخصیت و اور سیز چترالیز ویلفےئر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر حاجی محمد ظفر نے دوبئی میں مقیم تمام چترالیوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کے سلسلے میں چترال آمد پر خوش آمدید اورشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی طور پر ریاست چترال کے دورمیں بھی چترال دو ضلعوں مستوج اور چترال پر مشتمل تھا۔ تاہم1969میں ریاست چترال کو صوبہ این ڈی ایف پی کے ساتھ ضم کرنے کے بعد چترال کو ایک ضلع بنایا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام انتظامی طور پر انتہائی مشکلات کا شکار تھے۔چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چترال رقبہ کے لحاظ سے صوبے کا سب سے بڑا ضلع ہے۔جبکہ بروغل ، سور لاسپور، ریچ ، تریچ ، لوٹ اویر و غیرہ دوردراز علاقوں کے لوگوں کو کثیر مسافت اور پیسہ خرچ کرکے سرکاری کاموں کیلئے چترال آنا پڑتا تھا۔اب ان کو کسی حد تک سہولت میسر آئیگی ۔ حاجی ظفر نے صوبے کے چیف ایگزیکٹیو و عمران خان سے چترال کیلئے الگ ایجوکیشن بورڈ کی منظوری دینے کا بھی مطالبہ کیاہے ۔ تاکہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق چترال کے عوام بھی اپنی دہلیز پر ایجوکیشن بورڈ کی سہولت سے مستفید ہونگے۔ انھوں نے اورسیز تمام چترالیوں کی طرف سے معزز مہمانوں کو چترال آمد پر خوش آمدید اور پیشگی شکریہ ادا کیا ہے۔ اور چترالی عوام سے پارٹی وابستگیوں سے بلاتر ہوکر اپنی روایات کے مطابق مہمانوں کے استقبال کی اپیل بھی کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
1324