انٹی کرپشن پالیسی کے تحت دوسال سے زیادہ ایک ہی پوسٹ پر تعینات ملازمین کا تبادلہ شروع
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تمام ضلعی انتظامیہ اور انتظامی محکموں نے اینٹی کرپشن پالیسی کے تحت دو سال سے زیادہ ایک ہی پوسٹ پر تعینات رہنے والے سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔موصول شدہ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک کل 817 ملازمین کا تبادلہ ہوچکا ہے جس میں پشاور میں 129ملازمین کاتبادلہ ہوچکا ہے جبکہ بنوں میں 91،صوابی 82،سوات 59، لکی مروت55، کرک55، ہری پور39، کوہاٹ 24، مانسہرہ 21، بٹگرام 19، دیر لوئر 18، شمالی وزیرستان16، ایبٹ آباد15، چارسدہ14، ٹانک12، ہنگو 11، نوشہرہ 10، شانگلہ9، بونیر9، کوہستان اپر9، مردان8، دیر اپر4، ملاکنڈ4، مہمند2، کرم 1، چترال1، خیبر1، اورکزئی1 اور کولئی پالس میں 1ملازم کا تبادلہ ہوچکا ہے اسی طرح محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں 62اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں 35 اہلکار تبدیل ہوچکے ہیں۔
…………………
.
محکمہ صنعت، تجارت اور فنی تعلیم کے دو پروفیسروںکی تبادلوں اورتعیناتیوںکے احکامات جاری
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) گریڈ 19 سے گریڈ20 کو باقاعدہ طور پر ترقی پانے کے بعد مجاز حکام نے محکمہ صنعت، تجارت اور فنی تعلیم کے دو پروفیسرز کے فوری طور پر عوامی مفاد میں تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر (الیکٹریکل) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور شمس الرحمان (پرنسپل/ پروفیسر ٹیکنیکل کیڈر، بی ایس 20) کو تبدیل کرکے بحیثیت پرنسپل/ پروفیسرگورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ واری دیر بالا جبکہ ایسوسی ایٹ پرفیسر (مکینیکل) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور کا تبادلہ کرکے انہیں بحیثیت پرنسپل / پروفیسر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی تیمر گرہ دیر پائیں تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔