انٹی کار لیفٹنگ سیل لوئر چترال پولیس کی کاروائی جاری
انٹی کار لیفٹنگ سیل لوئر چترال پولیس کی کاروائی جاری
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر لوئر چترال اکرام اللہ خان کے خصوصی ہدایت پر لوئر چترال میں چوری شدہ گاڑیوں کی نشاندہی کی خاطر انٹی کار لیفٹنگ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں آج 18 سے زائد گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا جن میں سے 13 گاڑیوں کا ریکارڈ درست پایا گیا اور باقی 5 گاڑیوں کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہوا جن کی مزید ویریفیکشین کی جائے گی ۔