Chitral Times

Nov 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انصاف فوڈ کارڈ سکیم کا اجراء رواں ماہ کیا جائے گا، عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

انصاف فوڈ کارڈ سکیم کا اجراء رواں ماہ کیا جائے گا، عاطف خان
صوبائی حکومت نے منصوبے کے لئے 28 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے، صوبائی وزیر خوراک
انصاف فوڈ کارڈ منصوبے کے تحت صوبے کے 10 لاکھ مستحق خاندانوں کو فوڈ کارڈ دیا جائے گا، عاطف خان

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک،سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور کھیل و امور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اعلان کردہ انصاف فوڈ کارڈ کا اجراء رواں ماہ کیا جائے گا جس سے صوبے کے مستحق پچاس لاکھ لوگ مستفید ہونگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے انصاف فوڈ کارڈ سکیم منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خوراک مشتاق احمد، مینیجنگ ڈائریکٹر خیبر بینک اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر عاطف خان کو اجلاس میں انصاف فوڈ کارڈ سکیم پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر عاطف خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکیم کے لئے صوبائی حکومت نے 28 ارب روپے مختص کی ہے،انھوں نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ سکیم کے تحت صوبے کے دس لاکھ خاندانوں کو انصاف فوڈ کارڈ فراہمی کا آغاز رواں ماہ سے کیا جائے گا جس کے تحت فی خاندان ماہانہ 2100 روپے د ئیے جائیں گے،انھوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت کو عوام کی تکالیف کا احساس ہیں اس لئے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کا 35 ارب روپے سبسیڈائزڈ آٹے منصوبے کے بعد انصاف فوڈ کارڈ غریب شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے دوسرا بڑا فلیگ شپ منصوبہ ہے،انھوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں انصاف فوڈ کارڈ شروع کیا جا رہا ہے،عاطف خان نے محکمہ خوراک کے حکام کو انصاف فوڈ کارڈ منصوبے پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عوامی فلاحی منصوبہ ہے اس لئے منصوبے میں شفافیت ہر صورت یقینی بنایا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63309