Chitral Times

Nov 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انسپکٹر سلطان بیگ کی اچانک وفات پر اظہار افسوس و تعزیت ۔۔۔حاکم علی بونی

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترا ل ٹائمز ) بونی کی سیاسی وسماجی شخصیت اور پی ایم ایل این کی صوبائی نائب صدر حکیم علی ایڈوکیٹ نے انسپکٹر سلطان بیگ کی اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر سلطان بیگ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے ۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم علی نے بتایا کہ انسپکٹر سلطان بیگ بحیثیت ایس ایچ او بونی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انکی تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کیا گیا ۔ ان کی بلاامتیاز سلوک کی وجہ سے علاقے کے عوام ہمیشہ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انھیں اپنی جوار رحمت جگہ دیں،اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں.۔۔آمین


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13271