Chitral Times

Jan 19, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سی آرایس پی اور چترال لایر فورم پشاور کے زیراہتمام پروگرام

شیئر کریں:

 انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سی آرایس پی اور چترال لایر فورم پشاور کے زیراہتمام پروگرام

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) انسانی حقوق کا عالمی دن چترال رورل سپورٹ پروگرام کے زیراہتمام وکلاء برادری کے ساتھ ڈسٹرکٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کے مین ہال میں منایا گیا۔ جس میں مقررین نے انسانی حقوق کے ساتھ منسلک مسائل پر روشنی ڈالی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نور عالم خان کو مدعو کیا گیا تھا۔ جبکہ ان کے ساتھ وکلاء برادری سے تعلق رکھنے والے نامور وکیل طارق آفریدی ممبر پاکستان بار کونسل نے شرکت کی۔ پروگرام میں وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے نظام میں موجود نقائص کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر ان کو حل کرنے پر زور دیا۔ معروف سکالر علی اکبر قاضی نے بھی خطاب کیا اور اس دن کی مناسبت سے تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ پروگرام کے اختتام پر لیگل ایڈ سیل اور چترال لایر فورم کے سربراہ ایڈوکیٹ شاہد علی یفتالی نے انسان اور انسانی حقوق کے باہمی تعلق اور ان کا معاشرے کے اثرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع کی مناسبت سے ایڈوکیٹ شاہد علی یفتالی نے تنظیم کے مختلف موقعوں پر دی جانے والی قانونی معاونت سے بھی اگاہ کیا۔ تنظیم کے سی ای او امیر علی شاہ، سرپرست اعلی ایڈوکیٹ شکیل درانی اور وائس پریذیڈنٹ خورشید عالم نے مہمانان گرامی اور انکے ساتھ دیگر مہمانان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اپنی خدمات پیش کریں گے۔

chitraltimes chitral lawyer forum and crsp human rights program 2 chitraltimes chitral lawyer forum and crsp human rights program 4 chitraltimes chitral lawyer forum and crsp human rights program 7

chitraltimes chitral lawyer forum and crsp human rights program 5chitraltimes chitral lawyer forum and crsp human rights program 6

chitraltimes chitral lawyer forum and crsp human rights program 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
69019