
انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے زیر اہتمام غیر طرحی مشاعرہ
پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ) انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے زیر اہتمام غیر طرحی مشاعرہ ریلوے کوارٹر سکول پشاور میں زیر صدارت مہربان الہٰی حنفی منعقد ہوا، مشاعرے کے مہمان خصوصی معروف شاعر صلاح الدین طوفانؔ تھے انکے علاوہ بڑی تعداد میں شعراء کرام نے شرکت کی۔عنایت جلیل عنبرؔ ،سعید احمد سعدؔ ،رحمان اللہ طوفانؔ ،سردار اعظم اعظمؔ ،ابراہیم شاہ طائرؔ ،محمد سہیل،حبیب الرحمن محمودؔ ،محمد غفار عاکفؔ ،منور زمان ظریفؔ ، عبداللہ شہابؔ ،حمید اللہ مسرورؔ ،ذولفقار واجدؔ ، سجاد ناصح اور دیگر شعراء نے اپنے کلام پیش کئے اور حاضرین سے داد حاصل کی۔مشاعرے کے اخیر میں صدر مجلس ، مہمان خصوصی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے انجمن ترقی کھوار کی خدمات کو سہراہا، انکا کہنا تھا کہ چترالی کلچر کو فروغ دینے اورکھوار زبان کی ترقی میں انجمن ترقی کھوار کا اہم کردار رہا ہے ، انہوں نے103 ویں کامیاب مشاعرہ کے انعقاد پر ،انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے صدر مہربان الہٰی حنفی اور دیگر ممبران کا خصوصی طور پر شکریہ اداکئے۔