انتقال پرملال، ڈاکٹر میرکلان شاہ انتقال کرگئے، پشاور میں سپردخاک
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے ماہر معاشیات ڈاکٹر میرکلان شاہ اتوار کی علی الصبح پشاور کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے جوکہ کورونا کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ وہ ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف ریلیٹیڈ اسٹڈیز کے ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد دس سال قبل ریٹائرمنٹ لے چکے تھے اور پشاور میں مقیم تھے۔ ایک ماہ قبل ان کی اہلیہ بھی اسی مرض میں مبتلا ہوکر چل بسی تھی۔