انتقال پرملال، موری میںایک اورحادثہ، مولانا فیض احمد سڑک حادثے میںجان بحق، تین زخمی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)موری پائین حادثے کے تسلسل میں ایک اورشخص جان بحق جبکہ تین زخمی ہیں. تفصیلات کے مطابق چترال شہر سے تقریبا تیس کلومیٹر دور موری کے مقام پر چترال کے معروف شخصیت فیض محمد (مرحوم) ساکن سنگور کے فرزند ارجمند ،مکتبہ فیض (فیض کتاب گھر) چترال بازار کے مالک مولانا فیض احمد منگل کے دن اپنی فیملی کو لیکر موری پائین حادثے میںجان بحق افراد کی تعیزیت کیلئے موری جارہے تھے کہ موری کے مقام پر پہنچ کر گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میںجاگری ہے جس کے نیتجے میں مولانا فیض احمد جو گانکورینی سنگورمسجد کے امام بھی تھے موقع پر جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ اوربچے معمولی زخمی ہیں جنھیں ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کردیا گیا ہے . مرحوم کی نماز جنازہ کل بدھ کے دن صبح ساڑھے دس بجے گانکورینی سنگورمیں ادا کی جائیگی اورآبائی قبرستان سنگور میں سپردخاک کردیا جائیگا.
مرحوم فیض احمد انتہائی ملنساراورباکردار ودینی شخصیت ہونے کے ساتھ انتہائی خوش مزاج طبیعت کے مالک تھے. گزشتہ کئی برسوںسے فیض کتاب گھر سے ملحق مارکیٹ میں مکتبہ فیض کے نام سے اسلامی اوردینی کتب کے کاروبارمیںمصروف تھے. مرحوم جامعہ بنوری ٹاؤن کے فاضل اور حافظ قرآن تھے.