انتقال پرملال، مستوج کے معروف شخصیت پہلوان لال انتقال کرگئے
مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج کے معروف سماجی وسیاسی شخصیت عبدوالمستعان المعروف پہلوان لال محلہ موژودور گزشتہ دن اسلام آباد میںانتقال کرگئے انھیں آبائی قبرستان مستوج پہنچاکر سپرد خاک کردیا گیا . انکی عمرتقریبا پچہتربرس تھی. وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اورعلاج کی عرض سے اسلام آباد میں مقیم تھے. وہ اقبال یوسف، عبدالسلام ، اقبال یونس، مفتی سیف الدین، شجاع، امجد اقبال کے والد محترم جبکہ عبدالرحمن لال، عبدالقدوس، سراج زمان ، سلطان زمان، افضل زمان ودیگر کے چچا تھے.