
انتقال پرملال، مستوج کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مولائی الدین شاہ انتقال کرگئے
انتقال پرملال، مستوج کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مولائی الدین شاہ انتقال کرگئے
مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز)مستوج کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور سادات فیملی کی سرکردہ رہنما سید مولائی الدین شاہ آج علی الصبح اسلام آباد میں انتقال کرگئے ، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے، انکی نماز جنازہ آج ۱۱بجے اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس کے بعد جسد خاکی کو آبائی گاؤں چوئنچ مستوج کےلئے روانہ کردی گئی ہے، ہفتہ کے روز آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا،
مرحوم علاقے کی ایک متحرک سیاسی رہنما تھے، آپ تحریک حقوق مستوج کے بانی صدر بھی تھے، علاقے کی ترقی خصوصا خستہ حال سڑکوں کی بہتری کے لئے آپ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آپکی انتقال سے علاقے کے عوام ایک ہمہ جہد لیڈرشپ سے محروم ہوگئے، ہیں،شاید کوئی اسکی خلا کو پُر کرسکے۔
File Photo