انتقال پرملال، سابق اکاونٹس آفیسر سلطنت شاہ انتقال کرگئے
چترال(چترال ٹائمز رپورٹ )چترال کے معروف شخصیت اور سابق ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر چترال سلطنت شاہ انتقال کرگئے . وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے. انھیںجمعہ کے روزآبائی قبرستان موڑدہ چترال میںسپردخاک کردیا گیا . پولو گراونڈ چترال میںانکی نمازجنازہ ادا کی گئی . جس میںمختلف مکاتب فکرکے کثیر افراد نے شرکت کی . مرحوم سلطنت شاہ ایک نہایت شائستہ ، ملنسار اور ڈیوٹی فل آفیسر کے طور پر جانے جاتے تھے .