Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتظا ر کی گھڑیاں ختم، 23جنوری سے گولین گول ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سے بجلی لوئرچترال میں پیسکو کے ٹرانسمیشن لائن میں ڈال دیا جائے گا۔۔پی ڈی جاوید افریدی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (ظہیرا لدین سے ) اہالیان چترال کے لئے خوشخبری، انتظار کی گھڑیاں ختم، اندھیرے اجالوں میں تبدیل، لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ جس کا ذکر داستانوں ہی میں ملے۔ 23جنوری سے گولین گول ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کا پہلا یونٹ ٹیسٹنگ کے لئے تیار ہورہا ہے جسے اسی دن سے لویر چترال میں پیسکو کے ٹرانسمیشن لائن میں ڈال دیا جائے گاجس کے ساتھ چوبیس گھنٹے مسلسل بجلی کی دستیابی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ اتوار کے روز گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے کوغذی کے مقام پر اپنے دفترمیں مقامی صحافیوں کوبتایاکہ چترال گرڈ اسٹیشن تک ٹرانسمیشن لائن کی کامیاب ڈرائی ٹیسٹنگ ہوگئی ہے جبکہ لوڈ ٹیسٹ میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جوکہ23جنوری تک یقینی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹنل کے اندر پانی کی بھرائی کاکام شروع کردیا گیاہے اور آنے والے چوبیس گھنٹوں کے اندر جنریٹر کا ٹیسٹ کیاجائے گا۔ پراجیکٹ ڈائرکٹر نے بجلی گھر کے ٹنل کے اندر پانی کی لیکیج کی وجہ سے تکمیل میں تاخیر کی خبرکو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ٹنل کے اندر کنکریٹ میں380کے لگ بھگ جائنٹ ہیں کیونکہ ایک دن کے مکمل شدہ کنکریٹ اور اگلے دن کے تیار شدہ کنکریٹ کے درمیان جائنٹ رہ جاتا ہے جس پر واٹر اسٹاپر (water stopper)لگایا جاتا ہے اور پلاسٹک سے بنی ہوئی اس میٹریل میں یہ خاصیت ہے کہ مسلسل پانی میں رکھنے پر یہ پھیلتی جاتی ہے اور یوں لیک ہونے والی مقام پر مضبوطی سے گھیر کر لیکیج کے عمل کو روکتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جب پانی پہلی مرتبہ ٹنل سے گزار ا گیا تو جائنٹ کے جگہوں سے پانی کا لیک ہونا لازمی امر تھا مگر واٹراسٹاپروں نے اپنا کام شروع کردیا اور لیکیج رک گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ماہ کے اواخر تک بجلی گھر کا پہلا یونٹ وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح کے لئے تیار رہے گاجبکہ پیسکو کے لائن میں یہ بجلی 23جنوری سے دستیاب ہوگی۔ اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ کسی بھی وقت طے پاجائے گا جس کے لئے گفت وشنید جاری ہے جس کے نتیجے میں یا تو پیڈو پیسکو سے اس بجلی گھر کی بجلی خریدے گی یا پیڈو اپر چترال میں اپنی ٹرانسمیشن لائن پیسکوکو کرائے پر دے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ دونوں صورتوں میں اپر چترال کو کوغذی میں سوئچ یارڈ سے4میگاواٹ بجلی دی جائے گی جس کی مقدار میں اضافہ بھی تکنیکی طور پر ممکن ہے۔ اس وقت بجلی گھر کی پیدواری گنجائش کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اس وقت پانی کی مقدار میں کمی کی وجہ سے ممکنہ پیدوار 25میگاواٹ جبکہ طلب 11میگاواٹ ہے ۔

golengole hydro porject chitral 1 golen gol hydel project chitral 2 golen gol hydel project chitral 6 golen gol hydel project chitral 5

golengole hydro porject chitral 2 golengole hydro porject chitral 25


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
4532