انتظامی عہدوں پر PMSافسران کی تقرری کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہیں..تنظیم اساتذہ
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں انتظامی کیڈر میں انتظامی عہدوں پر PMSافسران کی تقرری کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔اگر اس کو عملی جا مہ پہنا دیاگیاتو پرُ امن احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالت سے بھی رجوع کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی ذمہ داران خیر اللہ حواری ،صاحبزادہ صادق جان ،شمشاد خان جھگڑا ،عبید اللہ ،میاں ضیاء الر حمن
سید محمد شاہ باچا اور سکندر خان یو سفزئی نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ہے ۔انہوں نے مذید کہا اگر مو جودہ حکومت تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لا نے میں سنجیدہ ہے تو محکمہ تعلیم میں پہلے سے مو جود انتظامی افسران کو مستحکم کیا جائے ۔آئے روز ان کے تبادلوں اور طویل دورانیہ تک ان افسران کو OSD بنانے کا سلسلہ ختم کیا جائے انتظامی کیڈر کے گلدستے کو پرو مو شن اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مکمل کیا جائے۔