Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتظار کی گھڑیاں ختم ، چترال شہر میں بجلی پہنچا دی گئی ، شہر میں عید کا سماں ،

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) منگل کے دن چترال شہر اور مضافات میں عید کا سماں رہا جب گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ سے چترال شہر کو بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی جس کا وہ بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔ گولین گول پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے بتایاکہ منگل کی صبح جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن تک بجلی پہنچائی گئی اور سہ پہر تک اسے مختلف ٹیسٹنگ کے بعد اسے پیسکو کی مقامی لائن کو دی گئی اور شہر کے مختلف علاقوں کو یکے بعد دیگرے بجلی دی جارہی ہے اور یہ سلسلہ دروش تک جاری رہے گا۔ درین اثناء چترال کے عوام نے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم سے 36میگاواٹ بجلی کی منظوری کرانے سے لے کر اسے عملی شکل دینے تک قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال میں پانی کی فراوانی کے باجود یہاں بجلی کی شدید قلت کا سامنا تھا اور گولین گول پراجیکٹ کی تکمیل اور وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے واپڈ ا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال کو اس سے بجلی کی فراہمی سے یہ مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگئی ہے ۔ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے چترالی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اس کا کریڈٹ سابق نواز شریف کو دیتے ہوئے کہاکہ ان کی خصوصی دلچسپی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا جبکہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس پراجیکٹ کی تکمیل پر بھر پور توجہ دی۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
5612