Chitral Times

Jul 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتخابات: خواتین کا 5 فیصد کوٹہ، عدالت نے ای سی پی کو ہدایت جاری کردیں

شیئر کریں:

انتخابات: خواتین کا 5 فیصد کوٹہ، عدالت نے ای سی پی کو ہدایت جاری کردیں

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر خواتین کا 5 فیصد کوٹہ پورا نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر معاملہ ہدایت کے ساتھ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کوٹہ پورا نہ کرنے کے خلاف نعیم احمد مرزا نے درخواست دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل ضیغم انیس عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو خواتین کے 5 فیصد کوٹے سے متعلق درخواست جلد نمٹا نے کا حکم دیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نعیم احمد مرزا کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے معاملہ ہدایت کے ساتھ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

 

الیکشن نتائج کیلئے پرائیویٹ نیٹ ورک استعمال کیا جا رہا ہے، ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے کہا ہے کہ ہم کوئی انٹرنیٹ یا پبلک نیٹ استعمال نہیں کر رہے، نتائج کے لیے پرائیویٹ نیٹ ورک استعمال کیا جا رہا ہے، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کو ہیک کیے جانے کاخدشہ نہیں۔نجی ٹی وی کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے خضر عزیز نے کہا کہ اس مرتبہ آر ٹی ایس استعمال نہیں ہو رہا، قوم کو اطمینان دلاتے ہیں کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم ایک اسپیشل سافٹ ویئر ہے، الیکشن مینجمنٹ سسٹم 859 ریٹرننگ افسران کے دفتر میں دیا ہے، آر او دفتر میں 4 ڈیٹا انٹری آپریٹر، 4 لیپ ٹاپ اور آئی ٹی ایکیوپمنٹ دیا ہے۔خضر عزیز کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران کے موبائل میں بھی ای ایم ایس انسٹال کیا ہے، پریزائیڈنگ افسر اپنے موبائل پر فارم 45 کی تصویر لے کر ریٹرننگ افسر کو بھیج دے گا، اگر سگنل نہیں آرہے تو جب سگنل آئیں گے تو فارم 45 خود بخود آر او کے پاس پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر کو سیکشن 95 کے تحت آر او کے پاس جانا ہے، پریزائیڈنگ افسر اپنے موبائل پر فارم 45 ریٹرننگ افسر کو دکھا سکتا ہے، فارم 45 پریزائیڈنگ افسر کے موبائل میں خود کار طور پر لاک ہو جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ آر او فارم 47 بناتے وقت تسلی کر لے گا کہ پریزائیڈنگ افسر کے موبائل میں فارم 45 لاک ہے، آر او آفس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے لگے کمپیوٹر 3 موڈ میں کام کر رہے ہوں گے، آر او آفس میں لگے کمپیوٹر میں آن لائن ڈیٹا انٹری ہو رہی ہو گی، اگر ڈیٹا نیٹ ورک کنیکٹی ویٹی ڈاؤن ہوتی ہے تو سافٹ ویئر آف موڈ میں کام کرتا رہے گا۔خضر عزیز نے کہا کہ آن لائن اور آف لائن کے علاوہ تیسرا ٹول بھی رکھا ہوا ہے، پچھلی مرتبہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم نے اچھا کام کیا تھا، یہ اس کا امپرووڈ ورڑن ہے، دھند کا بھی بندوبست کیا ہوا ہے، یہ جی پی ایس سے کنیکٹڈ ہے، الیکشن کمیشن کا اپنا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ہے، جسے فائبر آپٹک سے کنیکٹ کیا ہے، جہاں فائبر آپٹک نہیں وہاں سیٹلائٹ ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال حسین نے کہا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن کے باہر رزلٹ بھی چسپاں کرے گا۔ظفر اقبال کا کہنا ہیکہ عام طور پر ہارنے والے امیدوار کے پولنگ ایجنٹ چلے جاتے ہیں، جانے والے پولنگ ایجنٹ کو تو ہم نہیں روک سکتے، پولنگ اسٹیشن میں موجود تمام پولنگ ایجنٹ فارم 45 پر دستخط کریں گے، الیکشن کی شفافیت کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ پولنگ ایجنٹ فارم 45 پر دستخط کریں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
85086