Chitral Times

Mar 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

امریکہ میں مقیم چترالی طالب علم احد علی جان کا اعزاز

شیئر کریں:

نیویارک ( چترال ٹائمزرپورٹ) اپر چترال بونی سے تعلق رکھنے والے نیویارک میں مقیم طالب علم احد علی جان ولد احسان الحق کو ریاست متحدہ امریکہ کی مشہور یونیورسٹی Virginia Tech (VT) میں خلائی انجینرینگ کے شعبے میں داخلہ ملا ہے۔ اس شعبے میں نشست اپنے نام کرنے کے لئے دن رات محنت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس یو نیورسٹی میں داخلہ ٹسٹ پاس کرنے کی تیاری کرتے ہوئے طلبہ کو انتہائی مشکل حالات سے گزرنا پڑتا ہے ۔ محنت و مشقت کے پرپیچ راستوں سے گزر کر احد علی جان نے خلائی انجینئرنگ کی میرٹ اپنے نام کر لی ہے ۔ انہوں نے چترال ٹائمز ڈآٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی اس شاندار کامیابی میں اُن کی اپنی محنت ،والدین کی درست خطوط پر راہنمائی اور خاندان کی علمی تربیت کا گہرا تانابانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ چترال کا ایک باسی خلائی مشن پر جاتے ہوئے اللہ تعالی کی اس بے کنار کائینات کی کھوچ بین میں اپنا حصہ ڈال کر قوم کی سر بلندی میں کلیدی کردار ادا کریگا ۔
ali ahmad jan usa honor


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
20758