Chitral Times

Apr 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

امریکن شہری نے چترال شہر کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں تقریبا چھ کروڑ روپے کے عوض کشمیر مارخور کا ٹرافی شکارکیا 

Posted on
شیئر کریں:

امریکن شہری نے چترال شہر کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں تقریبا چھ کروڑ روپے کے عوض کشمیر مارخور کا ٹرافی شکارکیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز  ) امریکن شہری نے چترال شہر کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں 9 سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیاہے۔ جواس سال کا پہلااور مہنگا شکار تھا، جس کی سینگوں کا سائز 45 انچ تھا ۔ امریکن شہری Mr. Deron James Millman نے اس ٹرافی ہنٹنگ کے لئے محکمہ وائلڈ لائف خیبرپختونخوا کو 212000 یو ایس ڈالر ادا کرکے پرمٹ حاصل کیا تھا۔جوپاکستانی روپے میں چھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔

محکمہ وایلڈ لایف چترال کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے کمیونٹی کی شراکت داری کے ذریعے تحفظ کے موثر اقدامات کی وجہ سے خطرے سے دوچار کشمیر مارخور کی آبادی چترال میں اچھی طرح پروان چڑھ رہی ہے۔ مقامی کمیونٹی نے تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔جس کی وجہ سے چترال میں کشمیر مارخور کی آبادی بڑھ رہی ہے۔

یادرہے کہ ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والی رقم کا  ۸۰فیصد مقامی کمیونٹی کو دیا جاتا ہے جو وہ علاقے کی مشترکہ مفاد میں استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ بیس فیصد سرکاری خزانے میں جمع ہوتی ہے۔

chitraltimes us national shot down a trophy hunt markhor in toshi shasha conservency chitral 3

chitraltimes us national shot down a trophy hunt markhor in toshi shasha conservency chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
83097