
امتحانی ڈیوٹی لینے کے خواہشمند اساتذہ کیلئے کورونا ویسکسنیشن لازمی قرار دیا گیا
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا بورڈ برائے ٹیکنیکل و کامرس ایجوکیشن کی کے مطابق بوڈ ہذا کے سالانہ امتحانات 2021 میں امتحانی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کرام کے لیے کروناویکسین لگوانا لازمی ہے۔لہذا امتحانی ڈیوٹی کے خواہشمند تمام اساتذہ کرام بروقت ویکسین لگوا کر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ویکسین لگوانے کی صورت میں وہ امتحانی ڈیوٹی کے اہل نہ ہوں گے۔ دریں اثنا پشاوربورڈ سمیت تمام بورڈ ز حکام نے امتحانی ڈیوٹی لینے کے خواہشمند اساتذہ سے جلد ویکسنیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔بصورت دیگر ڈیوٹی نہیں دی جائیگی۔