الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی
الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی
اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)عام انتخابات 2024ء کے لیے الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں کل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، پنجاب میں مردوں کے 14ہزار 556 اور خواتین کے 14ہزار 36 پولنگ اسٹیشن ہوں گے جبکہ 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، جن میں مردوں کے 4 ہزار 439 اور خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
اتصالات کے کیریئر نیوٹرل ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کل ہو گا: ڈاکٹرعمرسیف
اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگراں وفاقی وزیرِ آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اتصالات نے اپنا پہلا کیریئر نیوٹرل ڈیٹا سینٹر قائم کر دیا ہے جس کا افتتاح کل کیا جائے گا۔ایک تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان خطے کے لیے رابطے کی ڈیجیٹل راہداری بن سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ چین، روس اور وسط ایشیائی ممالک، یورپ اور افریقہ سے ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کا وقت بچانے کے لیے پاکستان کے محلِ وقوع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔نگراں وفاقی وزیرِ آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کاشغر سے کراچی تک دو فائبر لوپس موجود ہیں۔