الیکشن کمیشن نے پنجاب کی 20 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا
الیکشن کمیشن نے پنجاب کی 20 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) الیکشن کمیشن نے پنجاب کی 20 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ کے فیصلے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 17 جولائی کو پنجاب کی 20 صوبائی نشستوں پر انتخاب ہو گا۔واضح رہے کہ 20 مئی کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے متلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 17 مئی کو پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کی نااہلی سے متعلق محفوظ کردہ فیصلہ 20 مئی کو سنایا۔فیصلے میں پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔