Chitral Times

Jul 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن نے متعدد قومی و صوبائی نشستوں کے حتمی نوٹیفکیشنز روک دیے

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن نے متعدد قومی و صوبائی نشستوں کے حتمی نوٹیفکیشنز روک دیے

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو عام انتخابات 2024 میں قومی و صوبائی اسمبلی کے متعدد حلقوں پر امیدواروں کی کامیابی کے حتمی نوٹیفکیشنز جاری کرنے سے روک دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے این اے 48 میں نتائج کی مبینہ تبدیلی پر سماعت کی۔تحریک انصاف کے امیدوار علی بخاری کے وکیل نے دلائل دیے کہ علی بخاری فارم 45کے مطابق کامیاب ہوئے، ریٹرننگ افسر نے ہماری استدعا کے برعکس فارم 47جاری کر دیا، ہماری 50ہزار کی لیڈ کو ختم کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے استحکام پارٹی کے نامزد کامیاب آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو اسلام آباد سے این اے 47اور 48کے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔اسی طرح پی کے 73، پی کے79، 80 اور پی کے82 کے بھی نتائج کے خلاف سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں ریٹرننگ افسران کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔ پی کے 79سے تیمور سلیم اور پی کے82سے کامران بنگش نے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن میں این اے 28، این اے 49 اٹک، این اے 50 اٹک، این اے 55 راولپنڈی، این اے 63 اور این اے 65 کے نتائج بھی چیلنج کردیے گئے۔پی بی 01، پی پی 11، پی پی 20، پی پی 14،پی پی 16، پی پی 31، پی پی 33، پی پی 59 کے نتائج بھی چیلنج بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیے گئے۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 10 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر آر اوز کو حتمی نتائج سے روک دیا۔

 

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین بھی کامیاب قرار پائی ہیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین بھی کامیاب قرار پائی ہیں،مسلم لیگ (ن) کی 4،آزاد امیدوار 4،پیپلز پارٹی 2 جبکہ ایک نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کی خاتون امیدوار کامیاب ہوئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔30 پشاور سے آزد امیدوار شاندانہ گلزار کامیاب رہیں۔این اے 67 حافظ آباد سے آزاد امیدوار انیقہ مہدی،این اے 73 ڈسکہ سے مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار،این اے 112 ننکانہ سے مسلم لیگ ن کی امیدوار شذرہ منصب علی خان کھرل،این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نوازشریف،این اے 156 سے آذاد امیدوار عائشہ نذیر،این اے 158 وہاڑی سے مسلم لیگ ن کی امیدوار تہمینہ دولتانہ،این اے202 خیرپور سے ڈاکٹر نفیسہ شاہ،این اے 209 سے شازیہ عطاء مری اور این اے 232 کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار آسیہ اسحاق صدیقی کامیاب قرار پائیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85222