Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن نے قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج جاری کر دیئے

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن نے قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج جاری کر دیئے

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے ہیں، آزاد امیدوار 101 نشستوں کے ساتھ سر فہرست جبکہ مسلم لیگ (ن) 75 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن گئی۔ پنجاب اسمبلی میں آزاد امیدوار 138 جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 137 نشستیں ملیں،سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز 84، خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزاد 90 اور بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان 11، 11 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی کل 266 جنرل نشستوں میں سے ایک نشست پر انتخاب امیدوار کی وفات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا جبکہ ایک نشست کے 25 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ 15 فروری کو ہوگی جبکہ 264 نشستوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز نے 54، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، جمعیت علمائے اسلام پاکستان 4، پاکستان مسلم لیگ 3، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی 2،2 جبکہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان، پاکستان مسلم لیگ ضیا، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور بلوچستان ملی عوامی پارٹی کو ایک۔ایک نشست حاصل ہوئی۔

 

پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے ایک نشست پی پی 266 رحیم یار خان امیدوار کی وفات کی وجہ سے انتخاب نہیں ہو سکا۔ یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کو 10، پاکستان مسلم لیگ 8، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک پاکستان کو 1، 1 نشست ملی۔سندھ اسمبلی میں 130 نشستوں میں سے ایک حلقہ کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی وجہ سے اس کا نتیجہ روکا گیا ہے، سندھ سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 28، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جماعت اسلامی نے 2، 2 جبکہ 13 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی 115 نشستوں میں سے 112 کے نتائج موصول ہو گئے ہیں جب کہ 2 نشستوں پر امیدواروں کی وفات کی وجہ سے پولنگ ملتوی جبکہ ایک حلقے میں پولنگ کے روز گڑ بڑ کی وجہ سے اس کا نتیجہ روکا گیا ہے یہاں سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے 7، پاکستان مسلم لیگ (ن) 5، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز 4، جماعت اسلامی پاکستان 3، پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرینز 2 اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک نشست ملی۔بلوچستان اسمبلی کی کل 51 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان 11، 11 نشستوں کے ساتھ سرفہرست جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 10، آزاد امیدوار 6، بلوچستان عوامی پارٹی 4، نیشنل پارٹی 3، عوامی نیشنل پارٹی 2، بلوچستان نیشنل پارٹی، حق دو تحریک بلوچستان پارٹی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست حاصل ہوئی۔

 

بابراعوان نے انتخابات کو ملکی تاریخ کے متنازع ترین الیکشن قرار دیدیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے عام انتخابات کو ملکی تاریخ کے متنازع ترین الیکشن قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابراعوان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے متنازع الیکشن ہوئے، دو سال تک پری پول دھاندلی ہوتی رہی پھر یحیی خان ماڈل آیا، ہم نے سرگودھا اور فیصل آباد سے امیدواروں کے نتائج کو چیلنج کیا ہے، ہمارے امیدوار ان تمام حلقوں میں جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نو فروری سے اب تک بلٹ کے زور پر جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے ہیں، الیکشن میں ہم 179 حلقوں میں اکثریت پر ہیں۔بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 9 فروری کے فیصلے کو نہیں مانتے، آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ نے 9 فروری کو مسترد کیا ہے، بینگن جیت گیا لندن سے آیا شیر ہار گیا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85219