Chitral Times

Nov 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن ضلع لوئر چترال کی طرف سے مختلف نائبر ہوڈ/ ویلج کونسلز میں خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن ضلع لوئر چترال کی طرف سے مختلف نائبر ہوڈ/ ویلج کونسلز میں خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کےتحت تحصیل چترال اور تحصیل دروش کے مختلف نائبر ہوڈ/ ویلج کونسلز میں خالی نشستوں پرضمنی انتخابات منعقد کرانے کیلئے محسن اقبال ڈپٹی کمشنر چترال کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور عدنان حیدر ملوکی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال-2کو ریٹرننگ آفیسر تقرر کردیا ہے ۔ اور ساتھ ہی دوسرے ضمنی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
جس کے مطابق نائبر ہوڈ کونسل دنین-1 میں یوتھ کونسلر ، ویلج کونسل اورغوچ میں جنرل کونسلر ، ویلج کونسل بمبوریت میں جنرل کونسلر اور دروش ویلج کونسل سویر میں یوتھ کونسلر کی نشست پر الیکشن ہونگے۔

 

سیف الرحمٰن ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال لوئر کی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کل مورخہ 13 ستمبر 2024 کو پبلک نوٹس جاری کریگا۔ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرانے کی تاریخ 16ستمبر سے 19 ستمبر 2024 تک صبح09:00 بجے سےشام 05:00 تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ مورخہ 21ستمبر تا 24 ستمبر 2024 تک کا جمع شدہ کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 3 اکتوبر 2024 تک اُمیدواران اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ۔ مدمقابل اُمیدواران کو مورخہ 4 0اکتوبر 2024 کوانتخابی نشانات دئے جائیں گے ۔ مورخہ 20اکتوبر 2024 کو صبح 08:00 بجےسےشام 05:00 بجے تک پولنگ ہوگی۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93100