Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں چترال میں الیکشن کے ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی تربیت جاری، ڈپٹی کمشنرنے تربیتی مرکز کا دورہ کیا

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں چترال میں الیکشن کے ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی تربیت جاری، ڈپٹی کمشنرنے تربیتی مرکز کا دورہ کیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے پیر کے دن الیکشن تربیتی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر فلک ناز , ریٹرننگ افیسر ڈاکٹر محمد عاطف جالب , ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افیسر عدنان حیدر ملوکی اور انتظامی افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تربیتی مرکز میں پریزائڈنگ افیسرز اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ افیسرز کی ٹریننگ , انتظامات , نادرا ڈیسک ، اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تربیت حاصل کرنے والے عملے سے مسائل دریافت کیے جس پر تمام شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی کے 2 اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر عاطف جالب نے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف سکولز / پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ سٹیشنز میں سیکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے سکول انتظامیہ کو الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر نے معذور افراد کے لئے خصوصی ڈیسک، خواتین ووٹرز کے لئے خصوصی انتظامات، نادرا ڈیسک، بجلی و پانی کی سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کو جامع اور موثر بنانے کی تاکید کی تاکہ ووٹرز کے لیئے آسان اور شفاف پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

chitraltimes DC visit election duty training 3 chitraltimes DC visit election duty training 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
84406