Chitral Times

Dec 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان کے سی ای او ہیلتھ سفیان احمد خان کا الخدمت ہسپتال چترال کا دورہ

Posted on
شیئر کریں:

الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان کے سی ای او ہیلتھ سفیان احمد خان کا الخدمت ہسپتال چترال کا دورہ

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان کے سی ای او ہیلتھ سفیان احمد خان نے ہفتے کے روز چترال میں سبزی منڈی میں واقع الخدمت ہسپتال کا دورہ کیاجہاں منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے پروگرام منیجر ہیلتھ، الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈائرکٹر نورحسین، تیمرگرہ مجید حسین بھی موجود تھے جبکہ جماعت اسلامی لویر چترال کے امیر وجیہہ الدین، الخدمت فاونڈیشن لویر چترال کے صدر عبدالحق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لویر چترال ڈاکٹر فیاض رومی، سابق امیر ضلع مولانا جمشید احمد، ڈائرکٹر ہیلتھ الخدمت فاونڈیشن چترال اسد کامران، الخدمت فاونڈیشن لویر چترال کے جنرل سیکرٹری عمران الدین، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری فضل ربی جان، ہیلپنگ ہینڈ کے کوارڈنیٹر شجاع الحق بیگ اور ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر سلمہ حسن تقریب میں شرکت کی۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں سفیان احمد خان نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن کا کراچی سے لے کر چترال تک 56ہسپتال اس وقت کام کررہے ہیں جن میں گزشتہ سال کے دوران 7لاکھ افراد کا علاج کیا گیا جبکہ کئی مقامات پر ہیلتھ سنٹر اور ایمبولنس سروس میں 320گاڑیوں کی فلیٹ شامل ہے اور ہیلتھ کئیرمیں الخدمت ماڈل سب کے سامنے ہے جوکہ غیر منافع بخش بنیادوں پر قائم ہے۔ا نہوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن کا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تمام قدرتی اور دوسرے ایمرجنسی حالات میں متاثرہ علاقوں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے چترال میں ہیلتھ کے شعبے کے حوالے سے الخدمت فاونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس دورافتادہ علاقے میں مزید سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں جوکہ گلاف سمیت دوسرے نیچرل ڈیزاسٹر کے خطرات سے دوچار ہے۔

 

انہوں نے الخدمت ہسپتال چترال کی قیام کے سلسلے میں جانفشانی سے کام کرنے پر الخدمت فاونڈیشن لویر چترال کے جوانسال صدر عبدالحق، ڈائرکٹر اسد کامران اور خصوصی طور پر ڈاکٹر سلمہ حسن کی خدمات کی تعریف کی۔ اس سے قبل ڈاکٹر فیاض رومی نے اپنے خطاب میں الخدمت فاونڈیشن کی صحت کے سیکٹر میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات میں اس تنظیم کے ہزاروں رضاکاروں فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچ جاتے ہیں اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ قریبی رابطہ کار ی کے ذریعے متاثرین کی خدمت کرتے ہیں۔ وجیہہ الدین اور عبدالحق نے اپنے خطاب میں الخدمت فاونڈیشن کی ہیلتھ سمیت مختلف پراجیکٹس پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہسپتال کے قیام میں سلمہ حسن کی خدمات کی تعریف کی۔

chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 7

 

chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 5 chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 4 chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 3

chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 8

chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 1

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95902