Chitral Times

Jan 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت ہسپتال نشترآباد پشاور کے سٹاف ممبرز کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد

شیئر کریں:

الخدمت ہسپتال نشترآباد پشاور کے سٹاف ممبرز کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ ) ملازمین (سٹاف ممبرز)کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت ہسپتال نشتر آباد پشاور میں الخدمت کے ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب کی صدارت میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص مہمان خصوصی تھے تقریب میں الخدمت فاونڈیشن کے صوباٸی جنرل سیکرثری شاکر صدیقی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زینب نقوی سمیت الخدمت ہسپتال کے ڈاٸریکٹر اور دیگر ذمہ داران کے علاوہ معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرمہمان خصوصی خالدوقاص صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ھوٸے کہا کہ الخدمت ہسپتال نشترآباد گزشتہ چار عشروں سے اہلیان پشاور کو گھر کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لٸے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ھے اور یقینا ان خدمات کی پشت پر اس ادارے میں کام کرنے والے ملازمین (سٹاف ممبرز)کی انتھک محنت کارفرما ھے۔انہوں نے ہسپتال کے ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ تقریب بھی ان کی حوصلہ افزائی کے لٸے منعقد کی گٸی ھے انہوں نے کہا کہ طب کا شعبہ ایک مقدس پیشہ ھے جس سےوابستہ افراد حقیقی معنوں انسانیت کے محسن ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانان گرامی نے سال2023ء میں الخدمت ہسپتال نشترآباد کے سٹاف ممبرز میں بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈزاور اسناد تقسیم کٸے۔

chitraltimes alkhidmat program peshawar1 chitraltimes alkhidmat program peshawar

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85871