Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاونڈیشن چترال کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔

شیئر کریں:

بونی (جمشیداحمد)الخدمت فاونڈیشن چترال کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی کے معروف ڈاکٹرعمران مشتاق ماہر امراض سینہ، دمہ،کھانسی کیمپ کے پہلے دن 55 مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کیے چترال کے دور درازعلاقوں سے ائے ہوئے سیکڑوں مریضوں نے الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے لگائے گئے اس فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہوئے جس سے علاقے کے عوام نے بے حد سراہا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین، ایم ایس ڈاکٹر فرمان ولی ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی، شجاع الحق مقامی رہنماجماعت اسلامی چترال اورغلام مجتبی جنرل سکرٹری الخدمت فاونڈیشن اپر چترال نے بھی فری میڈیکل کیمپ میں موجود تھے کیمپ کی نگرانی کی اس کے علاوہ سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف اور پرنس سلطان الملک بھی موجود تھے۔

chitraltimes alkhidmat foundation upper chitral free medical camp


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54171