Chitral Times

Feb 8, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اظہار تعزیت و افسوس ………………….شمسیار خان بونی نیویارک حال ،

Posted on
شیئر کریں:

مکرمی !

میں آپ کے مؤقر جریدے کی وساطت سے عظیم اللہ ( مرحوم ) کی رحلت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتا ہوں ۔ عظیم اللہ کی مفارقت کا داغ تا حیات دل کو مضمحل کرتا رہے گا ۔ اگر چہ مرحوم میرے فرزندوں کےہم عمر تھے لیکن آغا خان رورل سپورٹ پروگرام میں دوران ملازت وہ میرے شانہ بہ شانہ رہے ۔ عظیم اللہ مرحوم میرے اُن خیرخواہوں اور عزیزوں میں سے ایک تھے جن کے ساتھ میرے مظبوط خاندانی مراسم استوار ہیں ۔

ایک سادہ لوح ، بلا کے مہذب، منکسر المزاج اور پختہ پیشہ ور انسان تھے ۔ وہ ہمیشہ اپنے کام کے ساتھ کام رکھتے ہوئے کام کیا کرتے تھے ۔ بالائی چترال اور نشیبی چترال دونوں میں زراعت کو پروان چڑھانے میں مرحوم کی خدمات یاد رکھی جائیں گی ۔ اُن کے ہاتھ کے پروردہ اشجار اُپ کی حیات میں ہی اس دنیا کے لئے بانٹی ہوئی صدقہ جاریہ ہیں ۔

میں اس اندوہ ناک واقعے پر عظیم اللہ ( مرحوم ) کے خاندان کے تمام افرد ، لواحقین اورپسماندہ گان سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ہم سب کو اس صدمے کو ایک کڑی ازمائش کے طور پر قبول کر کے اللہ کے منشا پر صبر و شکر کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے ۔اور اپنے خصوصی فضل سے ان کے درجات بلند کرے ۔آمین یا رب العالمین

شمسیار خان بونی
نیویارک حال ،


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
9521